May 30, 2018 09:27 pm
views : 408
Location : Election Commision of Pakistan
Islamabad- PTI Gulalai Aisha Gulalai Media Talk
اسلام آباد،عمران نیازی سازشوں سے باز رہیں،عائشہ گلالئی
عائشہ گلالئی نے انتخابی نشان 146146بلا 145145نہ ملنے پر عدالت جانے کا
اعلان کیاہے،عائشہ گلا لئی اگلے عام انتخابات میں بلے کے نشان کی خواہش مند
تھیں۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان تحریک انساف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ہمیں
الیکشن کمیشن کا نیچے کا عملہ پہلے ہی کہ رہا تھا کہ بلے باز کا نشان نہ
لیں کوئی اور نشان لے لیں الیکشن کمیشن نے ہمارے بعد درخواست دینے والی
جماعت کو بلے کا نشان الاٹ کردیا۔
عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے بندہ بھیجا تھا اور
پیسوں کی آفر کی تھی کہ بلے کا نشان نہ لیں کوئی اور نشان لے لیں،میں عمران
نیازی کا بتانا چاہتی ہوں کہ کسی بھی قسم کی سازشوں سے باز رہیں۔