Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 30, 2018 09:41 pm views : 375

Location : PIB Colony

Karachi- MQM Pakistan Leader Farooq Sattar Press Conference
  • Urdu

کراچی،بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں ملیں گے تو لوگ نئے صوبے بنانے کی بات کریں گے،فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں ملیں گے تو لوگ نئے صوبے بنانے کی بات کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی کمی پر فساد ہونے کا خطرہ ہے، آنے والے دنوں میں پانی کے ایشو پر لڑائیاں ہوں گی جب کہ کراچی میں درخت کٹ رہے ہیں لگ نہیں رہے، درخت لگانے کا موسم نہیں لیکن انہیں اب درخت لگانا یاد آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں پانی کا مسئلہ بڑا ہوگا، پانی پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، کے فور پر تیزی سے کام ہونا چاہیے لیکن 2020 تک بھی کے فور سے پانی ملنا مشکل لگ رہا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو میں واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک جیسے محکموں کا اہم کردار ہونا چاہیے، بلدیہ عظمی نے کیمپ لگائے ہیں لیکن ان کی تعداد مناسب نہیں ہے، مزید کیمپ ہونے چاہئیں لہذا میں نے اپنے ساتھیوں کو کہا ہے ہیٹ ویو کیمپ کا دورہ کریں۔
الیکشن کمیشن نے ہمیں اور بہادر آباد والوں کی مشترکہ کوششوں سے ہمیں پتنگ کا نشان الاٹ کیا، خدشہ تھا ہماری لڑائی میں ہمارا نشان ہمیں نہ ملتا، ایم کیو ایم کے ووٹ بینک اور ووٹر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں نے اور عامر خان نے انتخابی نشان کی درخواست دی تھی اور ہمیں ہمارا نشانمل گیا، تمام لڑائی کے بعد بھی پتنگ ہمارے پاس ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ صوبے ایک دوسرے کے ساتھ امتیاز کریں گے تو پھر تقسیم کی بات ہوگی اور اگر بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں ملیں گے تو لوگ نئے صوبے بنانے کی بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 مئی کو میں نے فیصلہ کیا تھا کہ الیکشن بہادر آباد کو دیتا ہوں اور خود کارکن کی حیثیت سے کام کروں گا، مجھے افسوس ہوا کہ جب مہاجر کو لعنت دی گئی تو اس پر بہادر آباد نے وہ رد عمل نہیں دیا گیا جو دینا چاہیے تھا تاہم میں نے احتجاج کرکے ہزاروں لوگ جمع کیے۔

Recent News

Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved