May 30, 2018 09:57 pm
views : 390
Location : Election Commission Office
Karachi- MQM Pakistan Leader Faisal Subzwari Media Talk
کراچی،مردم شماری میں کراچی کی آبادی نصف ظاہر کی گئی،شہر کی آبادی ڈھائی کروڑ تھی،فیصل سبز واری
ایم کیو ایم کے رہنما ءفیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی نصف ظاہر کی گئی،شہر کی آبادی ڈھائی کروڑ تھی۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے
ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو نصف ظاہر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بغیر
مردم شماری نہیں بتائی جائے گی،کراچی کی آبادی تمام اداروں کے ریکارڈ میں
ڈھائی کروڑ تھی۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کہا جا رہاہے کہ لاہور کی آبادی کی سوا
کروڑ اور کراچی کی ڈیڑھ کروڑ ہے، سب کچھ آبادی کے لحاظ سے ملتا ہے، تھرڈ
پارٹی آڈٹ کے بغیر مردم شماری کے نتائج کو نہ لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جس مردم شماری پر الیکشن ہوں گےاس مردم شماری کا مسئلہ ہی
حل نہیں ہوا،فیصل سبزواری نے کہا کہ پتنگ کا نشان ایم کیو ایم پاکستان کے
پاس ہے، پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو ہے۔