کراچی،ریحان ہاشمی کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف پریس کانفرس
چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
نے بلدیہ وسطی کے علاقوں کو سرے سے نظر انداز کررکھاہے،کہیں پینے کے لیئے
پانی نہیں ہے اور کہیں لاکھوں گلین پانی ضائع ہورہا ہے، واٹر بورڈ حکام کے
علم میں بزریعہ خطوط یہ بات لا چکے ہیں کہ ضلع وسطی کے چاروں زون میں
تقریبا ایک لاکھ گیلن یومیہ پینے کا صاف پانی مخدوش لائنوں سے رس رہا ہے
پانی اور سیوریج کی مخدوش لائنوں کی مرمت نہ کرنے کے علاوہ جہاں جہاں نئی
پائپ لائنوں کی تنصیب کی ضرورت ہے اُس جانب سے تو بالکل لاپرواہی برتی
جارہی ہے،جس کے نتیجے میں بلدیہ وسطی کے عوام دن رات ذہنی کوفت کا شکار
رہتے ہیں۔
کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےریحان ہاشمی نے
کہاکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بلدیہ وسطی کے علاقوں کو سرے سے نظر
انداز کررکھاہے،کہیں پینے کے لیئے پانی نہیں ہے اور کہیں لاکھوں گلین پانی
ضائع ہورہا ہے، واٹر بورڈ حکام کے علم میں بزریعہ خطوط یہ بات لا چکے ہیں
کہ ضلع وسطی کے چاروں زون میں تقریبا ایک لاکھ گیلن یومیہ پینے کا صاف پانی
مخدوش لائنوں سے رس رہا ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی اور سیوریج کی
مخدوش لائنوں کی مرمت نہ کرنے کے علاوہ جہاں جہاں نئی پائپ لائنوں کی تنصیب
کی ضرورت ہے اُس جانب سے تو بالکل لاپرواہی برتی جارہی ہے،جس کے نتیجے میں
بلدیہ وسطی کے عوام دن رات ذہنی کوفت کا شکار رہتے ہیں۔
ریحان ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ سیورئج اور واٹر کی پائپ لائنوں سے رسنے
والے پانی سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھیں۔تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے
اپنے عوام کو فوری طور پر پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے اپنے ذاتی فنڈز
سے بلدیہ وسطی کی مختلف یوسیز میں پانی اورسیوریج کی مخدوش لائنوں کی مرمت
کرائی اور جہاں جہاں نئی پائپ لائن کی تنصیب ضروری تھی وہاں نئی پائپ
لائنیں ڈلوائیں۔