May 30, 2018 10:45 pm
views : 419
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Fight In Balochistan Assembly
کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر
بلوچستان اسمبلی کااجلاس آج بھی ہنگامے کی نذر ہوگیا، اسمبلی میں پیش ہونے والے قوانین پر اپوزیشن اراکین نے اعتراض کیا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگامہ خیز رہا، اسمبلی تحلیل ہونے سے ایک
دن پہلے ارکان لڑ پڑے، ایوان مچھلی بازار بن گیا،سرفراز بگٹی اور پی کے
میپ کے نصر اللہ زہری دست و گریباں ہوتے ہوتے رہ گئے۔
ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی،شور شرابہ کے دوران نصر اللہ
زہری کے طنز پر سرفراز بگٹی آگ بگولہ ہو گئے، اسپیکر راحیلہ درانی چپ
کراتی رہ گئیں، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچنے والی تھی کہ اراکین نے بیچ بچاؤ
کرالیا۔
قرارداد پیش کرنے پر بلوچستان اسمبلی میں غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال
کیا گیا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے غیرپارلیمانی الفاظ حذف کرادیئے۔
اپوزیشن رکن سیدلیاقت آغا نے کہا کہ اس طرح بل اچانک پیش نہیں کیا جاسکتا،
آپ اسمبلی رولز کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں جواب میں سرفراز بگٹی نے
کہا کہ اسمبلی کو مچھلی بازارمت بنائیں، ایک ایک کرکے بات کریں، اپوزیشن
بات کرے ہم دلیل کے ساتھ جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع کرائی گئی
ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی
کیلئے اور مون سون کے موسم کی وجہ سے اکثر لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں
لہٰذا انتخابات کا انعقاد اگست میں کیا جائے۔