May 30, 2018 11:33 pm
views : 559
Location : Quetta International Airport
Quetta- PM inaugurate Quetta International Airport expansion project
کوئٹہ،وزیراعظم نے کوئٹہ ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی دوروزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے،وزیراعظم
پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ و فاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی
اینڈٹیلی کام انوشہ رحمان ،ترجمان وزیراعظم ہاؤس ڈاکٹرمصدق ملک تھے ۔کوئٹہ
ائیرپورٹ پرگورنربلوچستان محمدخان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس
بزنجو ،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرحامد خان اچکزئی ،انسپکٹرجنرل پولیس معظم
جاہ انصاری اوردیگرسرکاری اعلیٰ حکام نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال
کیا،وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے 2ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ ائیر
پورٹ کے توسیعی منصوبے اور نئی ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام ملکی ایئرپورٹس کی تزئین و آرائش کی جائے
گی، بلوچستان کے دارالحکومت میں خوبصورت ایئرپورٹ کی تعمیر باعث اطمینان
ہے۔
سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈاکٹر اعجاز منیر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو
بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ توسیع کے بعد کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی گنجائش
پہلے سے دگنی ہو چکی ہے، منصوبہ ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تین سال
میں مکمل کیا گیا ہے۔