Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 30, 2018 11:38 pm views : 438

Location : High Court

Lahore- Interior Minister Ahsan Iqbal Apear In Lahore High Court
  • Urdu

لاہور،وزیر داخلہ احسن اقبال کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی بیان کی ویڈیو کلپ عدالت میں نہ چلانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے وزیر داخلہ کیخلاف عدلیہ مخالف بیان پر سماعت کی، فل بنچ نے درخواست کا جواب پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور کچھ نہیں، عدالتی احکامات پر عمل ہونا چاہیے۔
احسن اقبال نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر معذرت کی، وزیر داخلہ نے بیان دیا کہ وہ سیاسی کارکن ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، عدلیہ کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوتی۔ احسن اقبال نے وضاحت کی کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتے، جو بیان دیا وہ چیف جسٹس پاکستان سے شکوہ تھا۔
فل بنچ نے احسن اقبال کو باور کرایا کہ عدلیہ کے بارے میں جو بات پارلیمنٹ میں نہیں ہوسکتی، وہ پبلک میں کیسے کی جاسکتی ہے، فل بنچ نے نشاندہی کی کہ آپ اور آپ کے لیڈر نے جو کچھ کیا اس کی وجہ سے قصور والا واقعہ ہوا، اس پر وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں عدلیہ مخالف احتجاج پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ فل بنچ نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ درج کرا دیا لیکن اس کے بعد کیا ہوا اس بارے میں معلوم تک نہیں تھا۔
احسن اقبال نے وضاحت کی کہ ان کے ذہین کے کسی کونے اور گوشے میں عدلیہ کی توہین کا کوئی تصور نہیں، اس پر فل بنچ نے کہا کہ آپ کو الفاظ کے چناو کا استعمال آنا چاہیے، آپ عدلیہ کے احترام کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی 5 جون تک ملتوی کر دی۔

Recent News

Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved