May 30, 2018 11:53 pm
views : 434
Location : National Incubation Center
Quetta- PM Inaugurate National Incubation Center
کوئٹہ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے نیشنل انکوبیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے نیشنل انکوبیشن
سینٹر کا افتتاح کر دیاہےنیشنل انکوبیشن سینٹر بیوٹمز یورنیورسٹی کوئٹہ میں
قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے سینٹرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سینٹرکے قیام کی تعریف
کی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ہائی ویز،
موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھایا گیا، ایئر پورٹس اور بندرگاہوں کو جدید
خطوط پر استوار کیا گیا، معیشت پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد اقتدار
کی احسن انداز میں منتقلی جمہوری استحکام کی سمت اہم سنگ میل ہے، گزشتہ
پانچ برسوں کے دوران چیلنجز کے باوجود دہشت گردی کا خاتمہ، سیکورٹی معاملات
اور توانائی بحران پر قابو پایا ہے، منتخب عوامی حکومت نے اپنے پانچ سالہ
دور میں وہ کام بھی کئے جو گذشتہ 65 سالوں میں نہیں کئے گئے، ہمیں سیاسی
اختلافات سے بالاتر ہو کر بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرانوشہ رحمن اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔