May 31, 2018 06:22 pm
views : 404
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 62 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،62پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (31مئی 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
62پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42608 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 307 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 147 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،146 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔