لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پو
رمیں سی ٹی سکین مشین اور موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پو رمیں سی
ٹی سکین مشین اور موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے افتتاح کے فورا بعد سی ٹی
سکین کے شعبے کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ہٹاچی کمپنی کے حکام نے سی ٹی سکین
مشین کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ارب
20کروڑ روپے کی لاگت سے سی ٹی سکین مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔سی ٹی سکین
مشین کی تنصیب، انتظامات اور عملے کی تنخواہوں کے اخراجات ہٹاچی کمپنی ادا
کرے گی۔ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ مریض کے لئے مفت ہوگا ، فیس
حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
محمد شہبازشریف نے کہا مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں 24گھنٹے سی ٹی سکین
ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔راجن پور میں نصب کی جانے والی سی ٹی سکین مشین
جدید ترین ہے۔نجی انتظام سے سی ٹی سکین مشین اور پتھالوجی لیب چلانے کے
مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔پنجاب کا ہیلتھ کلچر بدل چکا ہے۔سی ٹی سکین مشین
اب خراب ہوگی او رنہ ہی عملہ غائب ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاراجن پور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید ترین
سی ٹی سکین مشین پاکستان مسلم لیگ( ن) کی طرف سے عوام کے لئے تحفہ ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے ہسپتال کی تعمیر نو کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جس کی
لاگت 24کروڑ 60لاکھ روپے تھی۔وزیراعلی نے او پی ڈی ، گائنی ، سرد خانے ،
برن اور ڈینٹل یونٹ کا بھی دورہ کیا۔
وزیراعلی نے ضلعی ہسپتال راجن پور میں مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں
دستیاب سہولتوں ، ادویات اور ڈاکٹر وں کے بارے استفسار ، مریضوں کا اظہار
اطمینان بھی کیا۔