May 31, 2018 08:02 pm
views : 415
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Cabinet Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا الوداعی اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں پاکستان نیوی کی جانب سے گوادر
میں بحریہ ماڈل اسکول کی تعمیر کیلئے عطیہ کی منظوری بھی دی۔کابینہ کے
اجلاس میں دانش سکول اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، کابینہ
نے سالانہ کارکردگی رپورٹ کی منظوری دی۔پنجاب کابینہ نے صوبے کی پہلی
انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی کی منظوری دی۔پبلک سیکٹر کمپنیوں کیلئے لیگل
کونسل کی خدمات کے حصول کیلئے ایکس پوسٹ فیکٹوکی منظوری دی گئی۔مجوزہ الکرم
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ سرگودھاکے قیام کی بھی منظوری دی۔لیہ میں
بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے بہادر سب کیمپسز کو بہادر یونیورسٹی
لیہ کا درجہ دینے کی منظوری دی۔
پنجاب کابینہ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی بھرپور ستائش کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا محمد نواز شریف کی قیادت
میں پاکستان کو کئی چیلنجز سے نجات ملی۔ محمد نواز شریف کا دور پاکستان کی
تاریخ کا سنہرا دور ہے۔ پنجاب حکومت کی پوری ٹیم نے پانچ برس عوامی خدمات
کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ سیاسی اور انتظامی ٹیم کی شبانہ روز محنت کے مثبت
نتائج سامنے آئے ہیں۔ پانچ برس بعد ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت اور غیر معمولی محنت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
صوبائی وزراء ،مشیران ،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔