May 31, 2018 08:14 pm
views : 570
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 300 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (31مئی 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
300پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 176 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،141 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔