Jun 01, 2018 06:25 pm
views : 565
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 55 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،55پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (یکم جون
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 55پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42902 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 306 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔