لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا
ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگوکی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے
ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پنجاب میں عالمی بینک کے
تعاون سے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو الانگو نے
کہاپنجاب نے شہبازشریف کی قیادت میں بے مثال معاشی ترقی کی ہے۔پنجاب کا
انفراسٹرکچر جدید خطوط پر استوار ہو چکا ہے۔شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کے
معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔ گزشتہ 5 سالوں
میں ترقی کے لحاظ سے پنجاب حکومت کی مختلف شعبوں میں کارکردگی شاندار ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پنجاب حکومت نے ترقی و خوشحالی کا
ناقابل بیان سفر تیز رفتاری سے طے کیا ہے۔نوجوان ہماری ترقی کا انجن ہیں۔
نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔
پنجاب حکومت نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے شاندار پروگرام پر
عمل پیرا ہے۔ رحیم یار خان میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل یونیورسنٹی قائم کی
گئی ہے۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشاء4 اللہ بٹ، ذکیہ شاہنواز، ڈاکٹر عائشہ
غوث پاشا، سپیشل اسسٹنٹ ملک محمد احمد خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات
اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔