پشاور ، سکھ برادری کا چرن جیت سنگھ کے قتل کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
پشاور کی سکھ برادری نے چرن جیت سنگھ کے قتل کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
پشاور پریس کلب کے سامنے سکھ کمیونٹی اور سول سوسائٹی نے چرن جیت سنگھ کے
قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کی قیادت سکھ رہنما رادیش سنگھ
ٹونی کر رہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جن پر قتل کے مذمتی نعرہ درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چرن جیت سنگھ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا
جائے اور اس کو قرار واقعی سزا دی جائے ، آئے روز ان کے سکھ رہنماوں کا قتل
ہو رہاہے اور اج تک سورن سنگھ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ،اگر
پولیس قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دینگے تو آئندہ اقلیتوں کو کوئی بھی
نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کریگا ۔
اس موقع پرسکھ برادری سے تعلق رکھنے والے راجہ سنگھ ٹونی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا