Jun 01, 2018 08:06 pm
views : 446
Location : Shahrah-e-Faisal
Karachi- Jamat-e-Islami Protest
کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت حکومت اور واٹر بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر بھرمیں شدید گرمی اور رمضان کے ماہ مبارک
میں پانی کی قلت ، شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی ، حکومت اور
واٹر بورڈ کی نااہلی وناقص کارکردگی اور مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے خلاف
شاہراہ فیصل پر واقع ایم ڈی واٹر بورڈ آفس کے سامنے زبردست احتجاجی دھرنا
دیا گیا۔
دھرنے کے شرکاء قومی پرچم، جماعت اسلامی کے جھنڈے ، مختلف بینرز اور پلے
کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے۔جن پر مختلف عبارتیں درج تھیں۔جن میں نااہل واٹر
بورڈ نامنظور، کرپٹ واٹر بورڈ نامنظور ، جینے کا حق دو پانی دو پانی دو ،
واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت نامنظور نامنظور ، ٹینکر مافیا
سرپرستی نامنظور نامنظور ، کراچی کو پانی دو ، پانی کی تقسیم کا نظام درست
کرو، پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بناؤ، واٹر بورڈ کا عملہ پانی کی چور ی
میں ملوث ہے ، پانی کی چوری نامنظور ، واٹر بورڈ کی کرپشن نا اہلی اور
ٹینکر مافیا پرستی نہیں چلے گی ،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور
حکومت اورواٹر بورڈ مجرمانہ طور پر خاموش ہیں ، میٹرویل کے لیے پانی کی
16انچ بائی پاس لائین کا کام فوری مکمل کیاجائے۔
دھرنے میں شہر بھر سے پانی سے محروم عوام اور واٹر بورڈ کے ستائے ہوئے
شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں نوجوان بچے، بزرگ اور مختلف
شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور کچی بستیوں اورنگی ٹاؤن ، نیو کراچی ،
نارتھ کراچی ،لیاری ، میٹرویل ، بلدیہ ٹاؤن،شاہ فیصل کالونی ، ملیر، گڈاپ
ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، کورنگی ، لانڈھی ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت
آباد ، گلبہار ، پاک کالونی ، پرانا گولی مار، گارڈن، رنچھوڑ لائین ،
کھارادر ، کیماڑی ، آگرہ تاج کالونی ، لی مارکیٹ ، صدر ٹاؤن ، ڈیفنس ویو
،سمیت دیگر علاقوں کے لوگ شامل تھے۔
دھرنے کے شرکاء نے پانی کے حصول کے لیے علامتی طور پر خالی بالٹیاں اٹھائی
ہوئی تھیں،دھرنے میں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے رہنماؤں سمیت اقلیتی
برادری سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔