Jun 01, 2018 08:22 pm
views : 556
Location : Gurdwara Dehra Sahib
Lahore- Sikh Leader Sardar Ramesh Arora Singh Press Conference
لاہور،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و دیگر سکھ رہنماؤں نے حکومت خیبر
پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سردار چرن سنگھ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر
کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ
اروڑا نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر
بندھک کمیٹی اورپوری سکھ قوم سردار چرن چیت سنگھ کے لیے سو گوار ہے ،حکومت
خیبرپختونخواہ سے درخواست کی گئی ہے کہ سکھ برادری کے تحفظ کو یقینی
بنائیں۔
انہوں نے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی طرف سے چرن سنگھ کے لواحقین کے لیے 5لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔
سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھارت میں نام نہاد تنظیم آر
ایس ایس (راشٹریہ سیوک سنگھ)کے خرید کردہ مالی وضائف پر چلنے والے ہمارے
بھارتی سکھ رہنما ہمارے دکھ میں شریک ہونے کی بجائے اس کا فائدہ اٹھا کر
پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس طرح کے واقعات
پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہیں،سکھوں کا پاکستان سے کبھی بھی نہ ختم
ہونے والا رشتہ ہے۔