Jun 01, 2018 08:35 pm
views : 419
Location : Bhana Mari Police Station
Peshawar- Police Recover Kidnapped boy
پشاور،پولیس کی کارروائی, مغوی بچہ بازیاب
پشاور پولیس نے مسیحی مغوی بچے کو اغواکاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کر
کے تین اغواکاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسری کاروائی میں شادی شدہ
خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت
گرفتار کر لیاہے۔
پشاور بھانہ ماڑی تھانہ میں ڈی ایس پی فضل واحد نے پریس کانفرنس کرتے سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مسیحی برادری کا دس سالہ بچہ اغوا ہو گیا
جس کی جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کی گئی جس میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس
نے اغواکاروں کو گرفتار کر کے بچہ کو بازیاب کر لیا ۔
دوسری کاروائی میں ایک خاتون کو قتل کیا گیا جس میں کارروائی کرتے ہوئے
پولیس نے اس کے شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔