Jun 01, 2018 08:52 pm
views : 421
Location : Naval Headquarters
Islamabad- Pakistan Navy Signs Contract for Acquistion of Two Warships from China
اسلام آباد ، پاک بحریہ کے لیے چین سے دو بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ
پاک بحریہ کے لیے دو بحری جنگی جہازوں کے حصو ل کا معاہدہ چائنا شپ بلڈنگ
ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سے طے پا یا۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب وزارتِ
دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (
آپریشنز ) ، ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی بھی شریک ہوئے۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں سال 2021تک چار 054 اے
جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ ہوں گے۔ان جہازو ں کی شمولیت سے پاک بحریہ
کی حربی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا جبکہ خطے میں میری ٹائم سکیورٹی
کے آپریشنز میں پاک بحریہ مزید مؤثر انداز سے اپنا کردار ادا کرے گی۔
ٹائپ054 اے جہاز ، جدید اور با صلاحیت جنگی جہاز ہیں جو عصرِ حاضر کے
ہتھیاروں بشمول دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل
سینسرز سے لیس ہیں۔ ان جدید جہازوں کے حصول سے پاک بحریہ میں قابل قدر
اضافہ ہو گاجو کہ پاکستان کے قومی بحری اثاثوں کی دفاعی فوج ہے۔
تقریب میں چین کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور شخصیات، پاک بحریہ،حکومتی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔