لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی نے گردے کی کامیاب پیوند کاری کے
دونوں مریضوں وقار احمد اور محمد کلیم کی عیادت کی۔وزیراعلی نے مریضوں کی
خیریت دریافت کی اورانہیں گردے کی کامیاب پیوند کاری پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا اللہ تعالی کا بے پایاں فضل وکرم او رڈاکٹروں کے باعث آپ کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ ہواہے۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے سرجنز ، ڈاکٹرز ، نرسز اور
پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کامیاب کڈنی
ٹرانسپلانٹ کے مریض محمد کلیم کی اہلیہ اور بھائی سے ملاقات بھی کی۔محمد
کلیم کی اہلیہ نے محمد شہبازشریف کو ڈھیروں دعائیں بھی دی۔
اہلیہ محمد کلیم نے کہا اللہ تعالی کے بعد یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہواہے۔یہ
ہسپتال پاکستان کا بہترین ہسپتال ہے۔اس ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کا رویہ
بہت اچھا ہے۔ہمارا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔میری ڈیڑھ سال قبل شادی
ہوئی او رمیں اپنے شوہر کے علاج کے لئے بہت پریشان تھی۔یہ ہسپتال بنا کر آپ
نے ہمارے جیسے عام آدمی پر بڑا احسان کیاہے۔ہم سب آپ کے لئے دعا گو ہیں۔
وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ہسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت
کی۔وزیراعلی نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے پہلے مریض وقار احمدکو گردہ دینے والی ا
ن کی بہن کی بھی عیادت کی۔
بہن وقار احمد نے کہا آپ کا یہ ہسپتال عام آدمی کو مکمل فری علاج معالجہ
فراہم کررہاہے۔اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر دے گا۔میری خواہش ہے کہ ایسے
ہسپتال پاکستان کے ہر شہر میں ہوں۔
وقاراحمد کی بہن نے محمد شہبازشریف کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعائیں کیں۔