اٹک،شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج
باریاں گاؤں کے رہائشیوں کا اٹک پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا،احتجاجی
مظاہرے میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے ریسکیو15کے سامنے
روڈ بلاک کر دی۔
چند روز قبل دوافراد کی لاشیں کنجورکے قریب نہر سے برآمد ہوئی تھیں،مظاہرین
کے مطابق مرنے والے دونوں افراد کو پولیس نے پانی میں دھکا دیا
تھا،مظاہرین نے پانی میں دھکا دےکر مارنے والے پولیس اہلکاروں کےخلاف
کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے دونوں افراد نہر کے
قریب نہا رہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر اٹک پولیس نے جواری سمجھ کر ریڈ
کیا،پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں افراد نے نہر میں چھلانگ لگائی،دونوں
افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جوا کھیل رہے تھے۔
مظاہرین کی جانب سے اہلکاروں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔