تھر ،غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا،مزید 6 بچے جاں بحق
تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کاسلسلہ تھم نہ سکا،سول اسپتال
مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید چھ بچے جاں بحق ہوگئے، نور محمد، مختيار،
مہندرو، موسی، اکرم کے نوزائیدہ بچے جبکہ جان محمد کی دو ماہ کی بچی ہلاک
ہوئی۔
اسپتال زرائع کے مطابق،رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 350 ہو گئی ہے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی تین بچے جاں بحق ہوئے تھے،جاں بحق ہونے والے
بچوں میں3روز کی کاجل ، اسماعیل کی دو روز کی بچی اور15 روسز کا چندرشامل
ہیں،جبکہمحکمہ صحت کی مختلف پروگرامز کی ٹیمیں کئی سے تھر میں موجود ہیں
تاہم وہ علاقے میں نوزائیدہ اورکمسن بچوں کی تسلسل کے ساتھ ہلاکت کامعاملہ
سمجھ نہیں سکی ہیں۔