بہاولنگر،ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کا تیسرا روز
بہاولنگرڈپٹی کمشنر آفس کے باہر گزشتہ تین روز سے شروع ہونے والا لیڈی
ہیلتھ ورکرز کا دھرنا آج تیسرے دن بھی جارعی رہا،شدید گرمی میں بھی دھرنے
میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ پنجاب کے دوسرے اضلاع
سے بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آمد کا سلسلہ بھی بدستور جاری رہا۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز اور انتظامیہ میں تاحال کسی قسم کے مزاکرات کامیاب نہیں
ہوئے خواتین مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے افسران کو جوتے دکھائے اور افسران
کے لئے پنڈال میں چوڑیاں منگوالیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ جب تک
ہمارے جائز مطالبات اور ہمارے خلاف کی گئی ایف آئی آر خارج نہیں ہوتی ہمارا
دھرنا بدستور جاری رہے گا اور ہم اپنے جائز حق کے لئے نہ ہی کسی قسم کے
دباؤ میں آئیں گی اور نہ ہی کوئی کمپرومائز ہوگا۔