لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب محمد رفیق
رجوانہ نے محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود
کیلئے انقلابی منصوبوں کی تعریف بھی کی۔
گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا آپ نے پنجاب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا
ہے۔آپ کا پانچ سالہ دور محنت، امانت، دیانت اور شفافیت کی گواہی دے رہا
ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اربوں روپے کی بچت کرکے پہلی بار ایک نئی مثال
قائم کی ہے۔آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت کا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود
کیلئے اٹھا ہے۔پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو دیگر صوبے بھی سراہتے
ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت نے امانت،دیانت اورمحنت
سے خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ہم نے عوام کے مسائل کو اپنے مسائل
سمجھا اور ان کے حل کیلئے دن رات ایک کیا۔ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی
فراہمی کیلئے صوبے بھر میں بڑے منصوبے تیزی سے مکمل کیے۔جنوبی پنجاب کی
ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے
آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈ فراہم کیے۔
محمد شہبازشریف نے کہاجنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کیلئے ایسے منصوبے مکمل
کیے گئے جن کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ماضی کے حکمرانوں نے صرف
کھوکھلے دعوؤں اور خالی نعروں سے جنوبی پنجاب کے عوام کا دل بہلایا۔ان
حکمرانوں نے علاقے کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے۔