لاہور ، رمضان المبارک شروع ہوتے ہی لاہور میں نائٹ کرکٹ مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا
ہر سال ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی لاہور کے شہری نائٹ کرکٹ میچز کا
انعقاد کرتے ہیں لیکن نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل کرکٹ کچھ الگ ہی نظر آتا
ہے۔جگمگاتی یہ گلیاں رمضان کی راتوں کا منظر ہے اور کھیل کود میں مصروف یہ
نوجوان ہر سال ماہ رمضان میں ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں جس میں دوست احباب
اپنی اپنی ٹیمیں بنا کر میدان نہیں بلکہ گلیوں میں اپنا زور دکھاتے ہیں۔
نائٹ کرکٹ کی یہ رونقیں صرف رمضان میں ہی نظر آتی ہیں۔ یوں تو ان میچوں پر
انعام بھی مقرر ہوتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ دوستانہ میچ کھیلتے ہیں۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع بھی ملتا ہے اور
ایک آسان تفریح سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ماہ رمضان میں شہر لاہور کے
اکثر علاقے رات بھر نائٹ کرکٹ کی بدولت روشن رہتے ہیں اور ان ہی گلی محلوں
میں ملک کے نامور کرکٹ اسٹار اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔
اس مو قع پرمعروف کرکٹر نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا