Jun 02, 2018 09:32 pm
views : 470
Location : Different Areas
Lahore- Eid ul Fitr Shopping
لاہور، عیدکی تیاری، بازاروں میں خریداروں کارش، رونقیں بحال
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی عید کی تیاریوں کاسلسلہ جاری ہے اورشہریوں
کارجحان خریداری کی جانب زیادہ بڑھ رہاہے۔عیدالفطر کی تیاری کاشوق ہر چھوٹے
بڑے ،مرد وخواتین میں بڑی اہمیت رکھتا ہے اور شہری کچھ نہ کچھ خریدنے کے
لیے بازاروں کارخ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بازاروں میں مرد وخواتین کے لیے
نئے نئے ڈیزائن کے ملبوسات خاص طور پر عید کے موقع پر متعارف کروائے جاتے
ہیں۔
ساتھ ہی دوسری اشیاء کی خریداری بھی عروج پرہوتی ہے جن میں چوڑیاں، میک اپ
کا سامان، مہندی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ خریداروں میں اضافے سے بازاروں
کی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہیں اور یہ رونقیں چاند رات تک جاری رہتی ہیں
اورلوگوں کا رات گئے تک بازاروں میں آناجانا لگا رہتاہے یہاں تک کہ لوگ
سحری کے اوقات میں بھی بازاروں میں خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اس موقع پر محمد علی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا