Jun 02, 2018 10:06 pm
views : 647
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- Additional Secretary Election Commission Akhtar Nazeer Media Talk
اسلام آباد ، اب تین اور چار جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں کریں گے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ترامیم
کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا
ہے۔
الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ایڈیشنل سیکریٹری
اختر نذیر نے بتایا کہ اب تین اور چار جون کو کاغذات نامزدگی وصول نہیں
کریں گے، اس حوالے سے ریٹرننگ افسران کو تازہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ عام انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہونگے، اس میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اختر نذیر نے بتایا کہ حلقہ بندیوں اور کاغذات نامزدگی
سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، اب عدالت
کے تازہ فیصلے کے بعد ہی کمیشن کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔
ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر کا کہنا تھاکہ کوئی بھی نگران
حکومت یا اتھارٹی الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی اجازت کےبغیر کوئی
ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرسکتی۔.
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی میں کی گئی ترمیم کالعدم قرار دے دی تھی ۔