لسبیلہ،خشک سالی کے سبب انسانوں کے ساتھ جانور بھی مشکلات کا شکار
بلوچستان میں خشک سالی نے پنجے گاڑلیئے مال مویشی مرنے لگے،حکومت بلوچستان
نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے غور شروع کردیا اگر آئے چند روز میں بارشیں نہ
ہوئیں تو بلوچستان بھر سے مال مویشیوں کے نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
بلوچستان بھر کی طرح ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج ،ساندھ،لیاری،لاکھڑا
سمیت دیگر علاقے شدید قحط سالی کے لپیٹ میں آچکے ہیں اور اس طویل قحط سالی
کے شکار مال مویشی بھی مررہے ہیں اور گزشتہ چند روز میں بڑی تعداد میں
اونٹ،بھینسیں،گائے،بکریاں ،بھیڑ موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ بارشیں نہ
ہونے کی وجہ سے گھاس کا فقدان ہونے کے ساتھ ساتھ پینے کا پانی بھی ختم
ہورہا ہے اور حکومت بلوچستان نے صوبے کے مختلف حصوں میں مصنوعی بارشیں
برسانے کیلئے غور فکر شروع کردیا ہے اگر آئندہ چند روز میں بارشیں نہ ہوئیں
تو نایاب پالتوں جانوروں اور نایاب پرندوں کی نسل ختم ہونے کا خدشہ ظاہر
کیا جارہا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے ہمارا دارومدار مویشیوں پر ہی ہے جبکہ گزشتی دس سال سے
زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود یہاں بارش نہیں ہوئی جس کے سبب لوگوں کی بڑی
تعداد یہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ جانوروں کی اموات میں مسلسل اضافہ
دیکھنے میں آیا ہے۔
ایک نوجوان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
ایک اور نوجوان کا کہنا تھا