صادق آباد،واٹر سپلائی کا منصوبہ مکمل نہ ہونے سے شہریوں کا مشکلات کا سامنا
حکومت کی مدت تو پوری ہو گئی لیکن کروڑوں کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہو سکے
صادق آباد میں واٹر سپلائی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سےشہری
پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
صادق آباد حکومت تو اپنی مدت پوری کر گئی لیکن کروڑوں کی لاگت سے لگائے گئے
ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہو سکے صادق آباد کی عوام پانی کی بوند بوند کو
ترس گئے ٹھیکیدار واٹر سپلائی کا منصوبہ مکمل کرنا بھول گئے واٹر سپلائی کے
پائپ مارکیٹوں کے آگے چھوڑ کر غائب ہو گیا جس سے دوکانداروں کا روزگار بند
ہو گیا ہے اس کے علاوہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے واٹرسپلائی نہ
ہونے سے شہری شدید پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کڑوا ہے اور جو پرانی واٹر سپلائی کی
لائن ہے اس سے سیوریج کا پانی آتا ہے جس سے ہم شدید پریشان ہیں شہریوں نے
اعلٰی حکام سے تاخیر کا شکار منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔