پشاور،ماہ صیام میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے روزہ داروں کا سوئمنگ پولز کا رخ
تپتی دھوپ میں سوئمنگ پول میں نہانے کا الگ ہی مزہ ہے،رمضان المبارک میں
شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے پشاور کے شہریوں نے سوئمنگ پول
کا رخ کرلیا۔
سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کی تو شہریوں نے بھی گرمی کا حل ڈھونڈ
نکالا،لوڈ شیڈنگ اور سخت گرمی سے تنگ آئے پشاور کے شہریوں نے سوئمنگ پول
میں ڈیرے ڈال دئیے ۔
نوجوان بڑے بوڑھے بچے سب ہی یہاں موجود ہوتے ہیں،سخت گرمی میں سوئمنگ
کااپنا ہی مزہ ہے،نہ صرف ٹائم پاس ہوجاتا ہے بلکہ دوستوں کے ساتھ وقت
گزارنے کا موقع بھی ملتا ہے،یہاں کچھ لوگ پانی میں غوتے لگاتے ہیں تو کچھ
ٹھنڈے ٹھار پانی سے کھیل کر خوش ہوتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی گرمی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ماہ صیام میں سوئمنگ پول مالکان کے وارے نیارے رہینگے۔
شہریوں کا کہناہے کہ آجکل گرمی بہت زیادہ ہے جبکہ لوڈشیڈنگ نے بھی جینا
محال کیا ہوا ہے،سوئمنگ پول پر آجاتے ہیں جس سے ٹائم بھی پاس ہوجاتا ہےجبکہ
روزہ بھی آسان ہوجاتا ہے،جبکہ نہروں کی نسبت یہاں کا پانی صاف ہے اور خطرے
کے امکانات بھی کم ہیں۔
ایک نوجوان حسن کا زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
سرفراز کا کہنا تھا