Jun 03, 2018 06:30 pm
views : 504
Location : Supreme Court Lahore Registry
Lahore- Ex CM Punjab Shebaz Sharif Apear In Supreme Court
لاہور،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی میں پیشی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 56
کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پیش ہوکر اپنا
بیان ریکارڈ کرایا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکن
بینچ 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت
کی۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس نے بھاری تنخواہوں پر بھرتیاں کرنے پر
وضاحت کے لیے شہباز شریف کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب خود
عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کریں کہ سرکاری افسران کو بھاری تنخواہوں پر
کیسے بھرتی کیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپریم کورٹ لاہور
رجسٹر میں پیش ہوئے،اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس
دیے کہ وہ شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں اور ان کے بیان کو مسترد
کرتے ہیں۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لاکھوں روپے کی مراعات
دی گئی ہیں ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی،چیف جسٹس نے کہا کہ مذکورہ
رقم کی واپسی کی ذمہ داری بھی شہباز شریف پر ہوگی اگر یہ رقم واپس نہیں
آئی تو شہباز شریف کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔