اسلام آباد،ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شامل
ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران
خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا
اعلان کیا,اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید
گوڈیل بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی بے حد خوشی ہے، خوشی اس لیے ہےکہ
کراچی میں کوشش کررہے ہیں، وہ رزلٹ دیں تاکہ تبدیلی لاسکیں۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل حب ہے اور کراچی اٹھ نہیں
رہا، اس لیے پاکستان بھی اوپر نہیں جارہا لہذا کراچی کو تبدیلی کی اشد
ضرورت ہے،رشید گوڈیل کے آنے سے کراچی کو پرانی ٹیم کے ساتھ مل کر منظم کریں
گے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے
والی پارٹی ہوگی۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل 18 اگست 2015 کو کراچی
میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ اسلام آباد
میں مقیم ہیں،قاتلانہ حملے کے بعد رشید گوڈیل نے سیاست سے غیراعلانیہ کنارہ
کشی اختیار کر لی تھی۔