قبائلی سرداراتحاد کی جانب سے عام انتخابات میں میر ضیاءاللہ لانگوکی حمایت کا اعلان
قلات میں انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آگیا،قبائلی سرداراتحاد کی
جانب سے غیرمشروط طور پرعام انتخابات میں سابق مشیرخوراک میر ضیاءاللہ
لانگوکی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے،میرخالد خان لانگواورمیرضیاءلانگو کے
کاروان میں شامل ہوگئے۔
قبائلی سرداروں کے ہمراپ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میرضیاء اللہ
لانگو نے سردارصاحبان کی جانب سے مشترکہ حمایت کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا کہ آج ان کی حمایت سے ہمارے حوصلے ہربوئی کے پہاڑسے بھی بلندہوگئےانہوں
نے کہا کہ ہم اسیرقائدمیرخالدلانگوکوقائل کریں گےکہ وہ اپنے اس الیکشن سے
ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ واپس لیں اور ہم پرامید ہے کہ وہ اپنے فیصلہ
پرنظرثانی کریں گے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ آج کے اس مشترکہ فیصلہ سے
علاقے کے سیاسی میدان میں دورس اثرات برآمد ہونگے کیونکہ یہ سات سرداروں کا
قافلہ ہمارے ساتھ شامل ہوکر مفادپرستوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت
ہوئی ہے۔
سا بق مشیر خوراک نے کہاکہ ان معزز سردراروں کا ہم تہہ دل سے مشکور ہیں کہ
انہوں نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں جوعزت بخشی ہے ہم بھرپورکوشش کریں گے کہ
ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔
قبائلی سرداراسد شاہوانی کا کہنا تھا