Jun 03, 2018 11:14 pm
views : 493
Location : Jinnah Hospital
Lahore- Chief Justice Visit Jinnah Hospital
لاہور،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کاجناح ہسپتال لاہور کا دورہ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا
ہے اور سہولیات کی عدم فراہمی پر ایم ایس اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے
پرنسپل کی سرزنش کی ہے،چیف جسٹس کے دورے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال
پیدا ہوگئی جب ایمرجنسی کے اے سی بند ہوگئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں
اہم کیسز کی سماعت کے بعد جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اورمریضوں کو
فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا,چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف
وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے مسائل دریافت کیے,چیف جسٹس نے ایمرجنسی
آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر ایمرجنسی کے اے سی بند ہوگئے۔
ایک بیڈ پر 2، دو مریض لٹانے پر چیف جسٹس نے انتظامیہ کی سرزنش بھی
کی،علامہ اقبال میڈیکل کے پرنسپل نے مشینوں سے متعلق بریفنگ دی ، چیف جسٹس
نے ایم آر آئی مشین خراب ہونے پر ایم ایس عاصم حمید اور پرنسپل راشد ضیا کی
سرزنش کی۔