کراچی،حلقہ بندیاں غلط کرکے قبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،فاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نےکہاہےکہ حلقہ بندیوں کے
معاملے پرہمارےساتھ ناانصافی ہوئی،حلقہ بندیاں غلط کرکے قبل ازانتخابات
دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں جائیں یا نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے فاروق ستار نےکہاکہ ایم کیوایم سے زیادہ
وفاق کی کسی کی سوچ نہیں،ہم چاہتےہیں کہ دنیاکی سب سے مضبوط اورمستحکم قوم
ہماری ہو،ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرناچاہتے ہیں،اللہ سے تعلق قائم کرنے
کاشارٹ کٹ خلق خداکی خدمت کرناہے۔
فاروق ستار نےکہاکہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرہمارےساتھ ناانصافی ہوئی، غلط
حلقہ بندیاں کرواکرقبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ
الیکشن میں جائیں یا نہیں،انتخابات سے ایم کیوایم لندن کے بائیکاٹ سے ایم
کیوایم پاکستان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔