Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 04, 2018 12:40 am views : 381

Location : CM House

Lahore- Shahbaz Sharif Meets ex MPA’S
  • Urdu

لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف سابق وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25جولائی کے بعد عوامی خد مت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے،عوام کی محرومیوں کا مداوا کرنے کے لئے سرتوڑ محنت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
سابق وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا کہ خدمت کا جو سفر پنجاب سے شروع ہوا اب اس کا دائرہ کار پورے پاکستان تک بڑھائیں گے،عوام کی خدمت سے اطمینان اور دلی سکون ملتا ہے،سیاست اقتدار نہیں عوامی خدمت کیلئے کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سڑکیں ، پل، میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین ہی نہیں بنائی بلکہ سکول، کالج، یونیورسٹیاں، طبی مراکز، ہسپتال بھی بنائے اور پرانے ہسپتالوں کی بھی کایا پلٹ گئی،کسی کو شک ہے تو جا کر مظفر گڑھ اور لیہ جیسے دور افتادہ اضلاع کے ہسپتالوں کو دیکھ لے، جہاں اعلیٰ ترین ادویات اور سی ٹی سکین جیسے ٹیسٹ کی سہولتیں مفت مل رہی ہیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلی باراعلیٰ ترین پتھالوجی ٹیسٹ کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں، کر کے دکھاتے ہیں،عوام 2013سے پہلے اور2018 کے بعد لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کا موازنہ کر لیں، فرق صاف ظاہر ہے،پنجاب میں اربوں روپے کے انرجی پراجیکٹ لگائے،اب بجلی پنجاب میں پیدا ہوتی ہے لیکن پورا پاکستان نیشنل گرڈ کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔
محمدشہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ الزام تراشی اور دروغ گوئی کی بجائے عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خدمت میں عظمت ہے ، وزیراعلی پنجاب  سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر رضا علی گیلانی،سمیع اللہ خان ،سلطان محمود ہنجرا اور دیگر ارکان اسمبلی شامل تھے ۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved