Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 04, 2018 01:04 am views : 415

Location : National Press Club

Islamabad- Ayesha Gulalai Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد،عائشہ گلالئی کا چار خواجہ سراؤں کو عام انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی جانب سے چار خواجہ سراؤں کو عام انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کردیے گئے جبکہ پارٹی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کے مقابلے میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آبادکے نینشل پریس کلب میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے چھ حلقوں سے انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقابلے پر انتخاب لڑیں گی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دو حلقوں میں بھی امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو دو قومی اور دو صوبائی نشستوں پر ٹکٹ دیے گئے ہیں، خواجہ سرا نایاب علی این اے 142 جبکہ ندیم کشش قومی اسمبلی کے حلقے 52 سے انتخاب لڑیں گے، لبنیٰ لعل پنجاب اسمبلی کی نشست 26 اور میڈم رانی خیبرپختونخوا کی نشست 40 سے انتخاب لڑیں گی۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری کے مقابلے پر بھی خواجہ سرا کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ تمام خواجہ سراؤں کو بغیر فیس کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلالئی نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا کی پہلی سیاسی جماعت  ہے جس نے خواجہ سراؤں کے جمہوری اقدام میں شمولیت کیلئے قدم اٹھایا ہے،امریکہ اور یورپ جیسے ممالک میں خواجہ سراؤں کو عزت دی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں نہیں، یہاں اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے خواجہ سراؤں کو حج اور عمرے کی اجازت نہیں دی جاتی، اس معاملے کو بھی اٹھایا جائے گا۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved