Jun 04, 2018 12:53 pm
views : 443
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 70 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،70پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (4جون 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
70پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42983 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 304 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،176 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔