کراچی ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
کراچی میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، آئی
جی سندھ اے ڈی خواجہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اعجاز خان،
سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر اور ڈی
آئی جی ساؤتھ آزاد خان شریک ہوئے ۔
اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نگر ان وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان
کو یوم علی مورخہ 21 رمضان کو سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتائے کہ علماء و دیگر اہم شخصیات سے میٹنگ کرچکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے مجالس کو بھرپور سیکیورٹی دینے کی
ہدایت بھی جاری کیں،لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر سخت کاروائی کرنے کی
بھی ہدایت جاری کیں۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا جلوسوں کے راستوں پر اسکیننگ کا کام شروع
کردیا ہے، پورے جلوس کا راستہ سیل ہوگا، جلوس کے راستوں پر 803 بلڈنگز ہیں
جن کی پولیس اور رینجرز نگہبانی کرے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کررہے ہیں۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے یقین دہانی کروائی کہ صوبے بھر میں یوم علی کے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر، صدر، لیاری و دیگر علائقوں میں یوم اعلی کے جلوسوں
کے راستوں کی صفائی کرنے کی ہدایت دی ۔نگران وزیراعلیٰ سندھ نے امام
بارگاہوں کو پانی بھی باقائدہ مہیا کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔