Jun 04, 2018 06:11 pm
views : 424
Location : PPP Media Cell,BIlawal House
Karchi- PPP Leader Naveed Qamar Press Conference
کراچی،سپریم کورٹ کےتاریخی فیصلے سے ظاہر ہوگیا ہےکہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ الیکشن کا التوا نہیں چاہتے،نوید قمر
پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا
ہے ظاہر ہوگیا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ الیکشن کا التوا نہیں
چاہتے،اس فیصلے سے الیکشن تاخیر کا شکار ہونے کے حوالے سےشکوک شبہات ختم
ہوگئے،الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کاسلسلہ آج سے شروع
ہوگا،الیکشن25جولائی کو خوش اسلوبی سے ہوجائےگا۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوید
قمر کا کہنا تھا ایسی باتیں ہورہی ہیں کہ سیاسی جماعتیں کچھ چھپانے کی
کوشش کررہی ہیں،ہم اس حوالے سے کی گئی باتوں کو مسترد کرتاہوں، پیپلزپارٹی
کے پارلیمانی بورڈ کے تین دن سے مسلسل اجلاس جاری ہیں،قومی وصوبائی اسمبلی
کی نشستوں کےلیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے،سندھ بلوچستان
کی تمام نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ ہوگیا اورخیبرپختون خواہ اور پنجاب
کی نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ جلدہوجائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھاکہ الیکشن ریفارم میں تمام سیاسی
جماعتیں شامل تھیں،الیکشن ریفارم کے لئے چند جماعتوں کے کہنے پر نہیں ہوا۔