Jun 04, 2018 06:27 pm
views : 413
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 355 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 355 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (4جون 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 355پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 43268 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون
میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔