Jun 04, 2018 06:49 pm
views : 397
Location : Different Areas
Peshawar- Fruits Price Hike in Ramadan
پشاور ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اچانک زبردست اضافہ، شہریو ں کی مشکلا ت میں اضافہ
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اچانک
زبردست اضافہ ہوگیا، مرغی کے گوشت، اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں
کرنے لگیں، شہری مہنگائی سے پریشان ہوگئے۔
سستے بازاروں کے معاملات بھی انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے بہتری کی
بجائے مسلسل تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔توار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی
قیمتوں میں اضافے، ناجائز وصولی، گلے سڑے پھلوں کی فروخت، اے کیٹیگری
پھلوں کے نام پر بی اور سی کیٹیگری کے پھل کی فروخت جاری رہی۔
پھلوں میں سیب میں فی کلو بیس روپے اضافہ ہوگیا ہے ۔ پشاور کے مختلف بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں، پھلوں اور مرغی کی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جس
سے ان کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے
کوئی میکانزم نہیں بنایا۔ گوشت کھانا تو دور سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ
سے دور ہوتی جارہی ہیں۔
اس موقع پر خریدار رخسار احمد نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور خریدار پپو خان نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا