Jun 05, 2018 06:06 pm
views : 407
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Chakwal & Jelum Parlimani Board
لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں چکوال، اٹک، جہلم، شیخوپورہ اور
ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے
انٹرویوز کئے گئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی
حکومت نے گزشتہ 5برس کے دوران عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے
ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں اسی عوامی خدمت کے بل بوتے پر حصہ لیں
گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دن رات کام کر کے ثابت کیاہے کہ یہی سیاسی پارٹی
عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاعوام ایسی قیادت کو منتخب کریں گے جو ان کے مسائل کے
حل کی اہلیت رکھتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت شفافیت، معیار اور
خدمت سے عبارت رہاہے۔عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔پاکستان مسلم
لیگ(ن) نے ورثے میں ملی بیمار معیشت کو بحال کیا۔ملک کو اندھیروں سے نکال
کراجالوں میں لانے کا کارنامہ بھی مسلم لیگ( ن) نے سرانجام دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا تعلیم ،صحت اور سماجی شعبے کو ترقی دے
کر عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنایا۔وسائل قوم کی امانت سمجھ کر دیانتداری
سے عوام کی فلاح پر خرچ کئے۔شفافیت کی پالیسی کے ذریعے غریب قوم کے اربوں
روپے بچائے۔ہمارا ہر قدم عوام کی بہتری اور فلاح کے لئے آگے بڑھا ہے۔عوامی
خدمت کی سیاست کی بنا پر انتخابات میں سر فخر سے بلند کر کے جائیں گے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، خرم
دستگیر خان،چوہدری تنویر، احسن اقبال ،سینیٹر مشاہد حسین سید اور پارلیمانی
بورڈ کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔