Jun 05, 2018 06:17 pm
views : 422
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair chairs meeting
کراچی،شہرقائد میں پینے کے صاف پانی فراہمی کے ضمن میں کے فور انتہائی اہم منصوبہ ہے،گورنرسندھ
کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیر کی زیر صدارت کے فور کے پہلے مرحلہ پر کام کرنے کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اجلاس میں منصوبہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد ضامن
نے گورنرسندھ کو کے فور کی اب تک کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
دی۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں پینے کے صاف پانی فراہمی
کے ضمن میں کے فور انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کے تین مراحل کی تکمیل سے
شہریوں کو 650 ملین گیلن پانی دستیاب ہوگا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے باعث کراچی میں پانی کی طلب میں
مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پہلے دو مراحل میں 260 اور تیسرے مرحلہ میں 130 ملین
گیلن پانی کی کراچی کے شہریوں کو فراہمی سے پانی کی طلب کسی حد تک پوری
ہوگی لیکن آبادی کے دباؤ کے باعث ہمیں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کی جانب
بھی توجہ دینا ہوگی تاکہ شہریوں کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی یقینی
بنائی جا سکے۔
اجلاس میں گورنرسندھ کو بتایا گیا کہ منصوبہ پر کام جاری ہے ،منصوبہ کے
ذریعہ کینجھر جھیل سے پانی شہر منتقل کیا جائے گا جو صفائی کے مختلف مراحل
کے بعد شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔