Jun 05, 2018 06:50 pm
views : 516
Location : President House
Islamabad- Oath Taking Ceremony of Caretaker Federal Ministers
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین نے چھ رکنی نگران کابینہ سے حلف لے لیا
نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا
ہے، نگراں کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، علی ظفر، یوسف
شیخ، اعظم خان روشن اور خورشید بروچہ شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر ممنون حسین نے نگراں
کابینہ کے ارکان سے حلف لیا جب کہ اس موقع پر نگراں وزیراعظم ناصر الملک
سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
تقریب حلف برداری کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین سے نگران وزیر اعظم
جسٹس (ر) ناصر الملک اور کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں
نے نگران کابینہ کے ارکان کو مبارک باد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ ملک
میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانےکے لیے نگران حکومت اپنی ذمہ
داریاں احسن طریقے سےنبھائے گی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ کابینہ میں اچھی شہرت رکھنے والے اور
تجربہ کار افرادکو شامل کیا گیا ہے جو قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ قوم
کی توقعات پر بھی پورا اتریں گے۔
صدر نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان اورباعث مسرت ہے کہ جمہوریت نے دوسری دفعہ اپنی مدت پوری کی ہے۔