Jun 05, 2018 08:48 pm
views : 486
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 434 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 434 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (5جون 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 434پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 43702 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمثبت زون
میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 180 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،127 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 29 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔