Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 05, 2018 09:47 pm views : 498

Location : DPR South Office

Karachi- World Environment Day
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5جون کو اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کے زیر سرپرستی عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحول کی اہمیت پر عالمی توجہ مبذول کرواکر ماحول کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کروانا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی یوم ماحولیا ت کے لیے اس سال کا منتخب کردہ موضوع ہے پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کا خاتمہ جس کا مقصد ہے کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے پلاسٹک کا پائیدار نعم البدل تلاش کیا جائے اور اس کی پیداوار کو فوری طور پر کم کرکے اس کے استعمال میں کمی لائی جائے تاکہ اس کے سبب ہونے والی سمندری آلودگی کی روک تھام کی جاسکے جس سے سمندری حیات کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے اور انسانی صحت کو بھی کئی خطرات لاحق ہیں۔
پاک بحریہ میں یوم ماحولیات ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اس سال پاک بحریہ میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جن کا مقصد پاکستان میں ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام الناس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارو ں کے درمیان سمندری ماحول سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ ان سرگرمیوں میں یوم ماحولیات کی اہمیت پر لیکچرز، مضمون اور نقشہ نویسی کے مقابلے شامل تھے۔ اس سلسلے میں ماہ رمضان کے بعد رہائشی علاقوں میں صفائی مہم کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس طرح کی سرگرمیاں عوام النا س میں ماحول سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔
پاک بحریہ سمندروں کو صاف اور محفوظ بنانے کے لیے سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں کرتی رہتی ہے۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ سمندری ماحول کے تحفظ اور اپنی آئندہ نسلوں کے لیے قیمتی سمندری وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

Recent News

Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved