کراچی ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی ملاقات
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور کور
کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالف
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگران وزیراعلیٰ سندھ
فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سربراہی سینیٹر مظفر شاہ نے کی، جبکہ
و فد میں سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم ، سردار رحیم، عرفان اللہ مروت
اور نعیم الرحمان شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ
جنرل شاہد بیگ مرزا کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی
دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔