راولپنڈی،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقہ این اے ساٹھ اورباسٹھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے لیے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے دوحلقوں کے لئے کا غذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقے این اے ساٹھ اور این اے باسٹھ سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو جمع کرائے۔
این اے ساٹھ کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفسر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے وصول کیے جبکہ این اے باسٹھ کے ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ محمد اجمل خان نے شیخ رشید کے کاغذات وصول کئے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عمران خان کے ساتھ ملکر سب کو ہرائیں گے اور تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔
شیخ رشید نے الیکشن کمیشن سے ووٹرز کے لئے انتظامات کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے کہا کہ اتنی گرمی میں خواتین کیسے ووٹ کاسٹ کرینگی، شدید گرمی میں چار چار گھنٹے ووٹ ڈالنے کے لئے قطاروں میں کھڑا ہونا عام آدمی کے بس کی بات نہیں،اگر انتظامات کرنے کی اجازت نہ ملی تو ووٹنگ انتخابات کی تا ریخ میں سب سے کم ووٹ پڑیں گے۔