کراچی،بھتہ خوری ،دہشتگردی،بوری بند لاشیں کراچی والوں کی پہچان نہیں ہونی چاہیے،شہلا رضا
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ شخصیت کی بنیاد پر انتخابات ہوں گے،جو جماعت جتنا اچھا امیدوار لائے گی اتنا اچھا رزلٹ آئیگا،ایک ریزرو سیٹ کا فارم لیا ہے اور ایک صوبائی سمبلی کی نشست کے لئے فارم لیا ہے۔
کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر سوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی کو امن کی ضرورت ہے روڈ سیکٹر تعلیم پر اور صحت پر زوردیا،ایس ایم لا کالج ،سندھ مدرستہ الاسلام کو یونیورسٹی کا درجہ دیا،پاکستان بننے کے بعد لیاری میں دوسری جنرل یونیورسٹی اور میڈیکل کالج دیا ہے۔
شہلا رضاکا مزیدکہنا تھا کہ کراچی کو آگے بڑھانے کے لئے ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہوگا،کراچی والوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کس طرح آگے بڑھناہے،بھتہ خوری ،دہشتگردی،بوری بند لاشیں کراچی والوں کی پہچان نہیں ہونی چاہیے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہےاور تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں بستے ہیں ،ہمیں امن کو فروغ دینا ہوگا۔